Saturday 3 August 2019

Deep Inspirational Quotes in Urdu | Inspirational videos | Urdu Quotes


جن لوگوں کو آپ کی غیر موجودگی سے
کوئی فرق نہیں پڑتا 
ان کے لیے آپ کی موجودگی بھی کوئی 
اہمیت نہیں رکھتی

اس دنیا میں کوئی بھی
مصروف نہیں
بات صرف اتنی سی ہے
کس کے لیے کیا اہم ہے

غلطی ماننے اور گناہ چھوڑنے
میں کبھی دیرمت کرو۔
کیونکہ سفر جتنا طویل ہوتا جائے گا
واپسی اتنی ہی دشوار ہوگی

دنیا میں اس سے بڑا اور کوئی 
عذاب نہیں کہ انسان وہ بننے 
کی کوشش میں مبتلا رہے جوکہ
وہ نہیں ہے

جب آپ کسی کے راستے میں روشی کرتےہیں
تو آپ کا اپنا راستہ بھی روشن ہو جاتا ہے

کبھی کبھی بس الله اور ہم
جانتے ہیں
کہ ہم پہ کیا بیت رہی ہوتی ہے۔۔

لمبی امیدوں سے دور رہا  کرو کیونکہ وہ 
تمھارے پاس موجود نعمتوں کو حقیر بنا دیتی ہیں

دکھ کی سختیاں چہروں سےتو رخصت ہو جاتی
ہیں لیکن وہ انسان کے اندر اتر کر گوشےگوشے
کو ویران کر دیتی ہیں

وہ لوگ بہت خوش قسمت ہوتے ہیں
جو زوال کی طرف جائیں یا کمال 
کی طرف جائیں صرف شکرکے راستے
پر ہی سفر کرتے ہیں

کسی کو زلیل کرنے سے پہلے
خود زلیل ہونے کے لیے تیار
رہیں کیونکہ الله کا ترازو صرف
انصاف تولتا ہے

رشتے کمزور ہونے کی ایک
بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ
ہم رشتوں کو نبھاتے کم اور
آزماتے زیادہ ہیں

خاموشیاں کبھی بے وجہ نہیں ہوتیں
کچھ درد ایسے بھی ہوتے ہیں
جو آواز چھین لیتے ہیں

یہ قدرت کا قانون ہےکہ جو انسان کسی کو
استعمال کرکے اور اسے دھوکہ دے کر اپنی
خوشیاں حاصل کرتا ہے وہ کبھی نہ کبھی خود
اس سے بھی زیادہ دوسروں کے ہاتھوں
استعمال ہو کر زندگی میں دکھ سہتا ہے

اذیتیں،
محبتیں
اور یادیں
کبھی پرانی نہیں ہوتیں

وقت کے سمجھانے کا طریقہ سخت
ہوتا ہے مگر یہ بھی سچ ہے کہ وقت کی سمجھائی
ہوئی بات حتمی ہوتی ہے اور ساری زندگی کیلیے
سمجھ میں آجاتی ہے

کوئی بھول جائے تو پریشان نہ ہوا کریں
لوگ اپنےہاتھوں سے دفن کر بھول جاتے ہیں

دلوں کا سکون پانے کیلئے، دلوں کا سکون
دینا پڑتا ہے، جب دوسروں کے دل آپکی وجہ
سے بدسکون رہیں گو آپکو بھی سکون نہیں ملتا۔

ان لوگوں سے مٹ ڈرو جو اپنا بدلہ لینا جانتے
ہوں، ہمیشہ ان لوگوں سے ڈرو جو اپنا معاملہ
الله پر چھوڑ دینے والے ہوں۔۔۔

زندگی میں جو چاہو اس کے لئے انتھک محنت کرو،
لیکن پھر بھی وہ حاصل نہ کر سکو جو تم چاہتے ہو
تو سمجھ جاؤ الله نے ہمارے لئے جو چاہا ہے
وہ ہماری چاہت سے بہتر ہے۔۔۔

وقت مٹی ڈال دیتا ہے،
یادوں پر، ماضی پر، آرزو پر، غلطیوں پر،
چاہتوں پر یہاں تک کے رشتوں پر بھی

No comments:

Post a Comment

Heart Touching Poetry 2017 - Apne Ehsas Se Choo Kar Mujhe Sandal Kar Do

Apne Ehsas Se Choo Kar Mujhe Sandal Kar Do “apne ehsas se mujhe sandal kar do” main sadiyon se adura hoon mukamal kar do n...