Friday 2 August 2019

Deep Heart Touching Quotes | Inspirational Quotes | Urdu Quotes


سب کو سب کا پتہ ہوتا ہے ۔۔۔
لیکن اپنا کسی کو پتہ نہیں ہوتا

رشتے صرف یہ نہیں ہوتے 
جو غم اور خوشی میں ساتھ دیں
بلکہ رشتے وہ ہوتے ہیں
جو اپنے پن کا احساس دیں

فاصلے کبھی رشتے الگ نہیں کرتے
اور
نزدیکیاں کبھی رشتے نہیں بناتی
اگر احساس سچے ہوں تو
رشتے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں

اگر انسان اپنی انگلیوں کا استعمال
اپنی ہی غلطیوں کو گننے کیلئے کرے
تو دوسروں پہ انگلی 
اٹھانے کا وقت ہی نہ ملے

ہر رشتے کی قدر کیجئے اور خوب کیجئے،
ایک ایک کر کے سب نے چلے جانا ہے،
پیچھے بس یادیں رہ جاتی ہیں

زندگی میں ہمیشہ وہ لوگ پُر سُکون رہتے ہیں
جو پوری نہ ہونے والی خواہشوں سے زیادہ
اُن نعمتوں پر شکر کرتے ہیں
جو اُنھیں الله پاک نے عطا کی ہیں 

ایک خوبصورت زندگی کی شروعات 
ایک خوبصورت سوچ سے شروع ہوتی ہے

کسی کو دکھ نہ دو
کہیں اس کا دکھ
آپ کی دعاؤں میں رکاوٹ نہ بن جائے

جینا پڑتا ہے
حآلات سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے،
خود کو ٹھیک رکھنا پڑتا ہے،
اپنے کئے نہیں، اپنوں کے لئے،
وہ اپنے جنکی آنکھوں میں چمک ہماری ہنسی سے آتی ہے،
وہ جنکی آنکھوں کو ٹھنڈک ہمیں دیکھنے سے ملتی ہے،
وہ جو ہماری ذات کا حصہ ہوتے ہیں،
ہمیں انکے لئے جینا پڑتا ہے

سوچھ سمجھ کر زندگی گزارو
کیونکہ جو آج مٹی کہ اوپر کروگے 
کل مٹی کے نیچے اسکا حساب دینا بھی پڑیگا

تعلیم کی کمی کو اچھی تربیت بڑی خوبصورتی سے
ڈھانپ لیتی ہے مگر تربیت کی کمی کے 
شگاف کو تعلیم کبھی پُرا نہیں کر سکتی

پیار انسان سے کرو،
اس کی عادت سے نہیں۔۔
روٹھو اس کی باتوں سے،
اس سے نہیں۔۔
بھولو اس کی غلطیاں،
مگر اس کو نہیں۔۔
کیونکہ رشتوں سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔۔

کون۔۔۔!
کب۔۔۔!
کس کا ۔۔۔!
اور کتنا ۔۔۔!
یہ تو صرف وقت بتاتا ہے ۔۔۔!

انسان کی زندگی میں ایسے لمحات آہی
جایا کرتے ہیں۔ جو وہم و گمان میں
بھی نہیں ہوتے۔ ان کو بسر کرنے
کے لئے سب سے اچھا طریقہ یہی
ہے کہ ان کو گزر جانے دیا جائے

کبھی وقت ملے تو اپنے والدین
کے چیرون کی طرف دیکھنا 
آپ کو پتہ چلے گا کہ آپ کا مستقبل 
بناتے ہوئے وہ خود کتنے ٹوٹ چکے ہیں

جس طرح لوگ مردہ کو کندھا دینا افضل سمجھتے ہیں،
اسی طرح اگر زندہ کو سہارا دینا افضل سمجھ لیں
تو زندگی کتنی آسان ہو جائے

اچھا ہرا ہر وقت گزرجاتا ہے۔ وقت کا کام ہے گزرنا
مشکل وقت بھی گزر جاتا ہے، یاد رہتا ہے تو بس اتنا
کہ کس نے مشکل وقت کو مشکل ترین بنادیا اور کس نے آسان

انسان کی سب سے بڑی کامیابی خود کو
خود کی زات تک محدود رکھنا ہے
خود کو کسی بھی چیز کا اتنا عادی مت بنائیں
کہ اسکے بغیر گزارہ ممکن نہ ہو۔۔۔

عمر سے زیادہ حالات انسان کو جلدی بوڑھا کر دیتے ہیں
انسان کو کام اور محنت سے اتنی تھکاوٹ نہیں ہوتی
جتنا لوگوں کے رویے تھکا دیتے ہیں

دنیا کے سبھی لوگ خوبصورت ہیں
بدصورتی ہمارے رویوں اور سوچ میں ہے

جس طرح کمرے میں موجود 
چھوٹے چھوٹے سوراخ سورج کے ہونے 
کی گواہی دیتے ہیں اس طرح انسان کی
چھوٹی چھوٹی باتیں اسکی
تربیت اور اخلاق کی پیچان کرعا دیتی ہیں

No comments:

Post a Comment

Heart Touching Poetry 2017 - Apne Ehsas Se Choo Kar Mujhe Sandal Kar Do

Apne Ehsas Se Choo Kar Mujhe Sandal Kar Do “apne ehsas se mujhe sandal kar do” main sadiyon se adura hoon mukamal kar do n...